صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کا سپیڈو بس ملازمین کے احتجاج کا نوٹس
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے سپیڈو بسسروس کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بنا پر احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس مسئلہ کوفوری طور پر حل کیا جائے اوراحتجاجی ملازمین کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔