کراچی میں جنگ اور جیو نیوز کے دفتر پر حملے کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

کراچی میں جنگ اور جیو نیوز کے دفتر پر حملے کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان کراچی میں جنگ اور جیو نیوز کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔شر پسند عناصر نے جیونیوز کت دفتر میں تھوڑ پھوڑ کی اور عملے کو ہراساں کیا۔میڈیا ہاﺅسز پر حملے آزادی صحافت پر حملوں کے مترادف ہیں۔شر پسند عناصر نے پولیس کی موجودگی میں جیو نیوز کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔میڈیا کو اپنے مذموم مقاصد کےلئے اس طرح ہراساں کرنا ناقابل قبول ہے۔یہ ایوان سندھ حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ان کو نشان عبرت بنایا جائے۔یہ ایوان میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتا ہے ۔