سعودی عرب ، قیمتی دھات اور پتھروں کے شعبے میں5 ہزار لائسنس جاری

سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمن الحسین نے کہا ہے کہ سعودی وزارت کامرس نے 2020 کے اوائل سےاب تک قیمتی دھاتوں اور قیمتی پتھروں کے شعبے میں 5ہزار 963 لائسنس جاری کیے ہیں۔عرب نیوز نے الاقتصادی اخبار کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمن الحسین نے کہا کہ رواں سال کے دوران وزارت نے فروری کے وسط تک 60 لائسنس جاری کیے تھے۔ترجمان کے مطابق قیمتی دھاتوں اور قیمتی پتھروں کا قانون یہ کہتا ہے کہ بغیر کسی لائسنس کے قیمتی دھاتوں اور جواہرات کے پتھروں کی تجارت یا تیاری نہیں ہوسکتی،جو بھی شخص بغیر لائسنس کے قیمتی دھاتوں یا قیمتی پتھروں کا کاروبار کرتا ہے یا اس کی تیاری کرتا ہے اسے 6ماہ سے کی قید اور 90 ہزار ریا ل سے زیادہ جرمانے یا ان دونوں میں سے کسی ایک جرمانے کی بھی سزا ہو گی۔