صنم جنگ کی بہن کی مایوں پر ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی بہن آمنہ جنگ جلد ہی پیا دیس سدھارنے والی ہیں۔تفصیلات کے مطابق صنم جنگ نے بہن کی مایوں کےلئے زرد رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا تھا جب کہ ان کی بہن اور دلہن آمنہ جنگ کو پیلے رنگ کے شرارے میں خوشگوار موڈ کے ساتھ مایوں کی تقریب سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیاہے ۔صنم جنگ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر بہن کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں ،ان ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی بہن اور دیگر خواتین کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے بڑے خوشگوار موڈ میں دیکھا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آمنہ جنگ فہد سلطان کے ساتھ رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں ۔