کولمبیا کے صدر کا چینی سائنو ویک ویکسینز کی پہلی کھیپ کا خیرمقدم

کولمبیا کے صدرآئیوان ڈیوک نے چین کی دوا ساز کمپنی سائنوویک کی جانب سے ویکسینز کی پہلی کھیپ کی آمد کا خیرمقدم کیا ہے جسے پورے ملک میں بھیجا جائے گا۔صدر نے کہاکہ ویکسینز ملک کے متعدد دوردرازعلاقوں، خاص طور ایمازون کے سرحدی علاقوں میں بھیجی جائیں گی تاکہ پی 1 کے نام سے مشہور نوول کروناوائرس سے مختلف وائرس سے نمٹا جا سکے۔کولمبیا میں چینی سفیر لان ہو بھی کھیپ کی آمد کاخیرمقدم کرنے کیلئے موقع پر موجود تھے، انہوں نے کہاکہ دوطرفہ تعلقات میں گزشتہ سال سے عالمی وبا کیخلاف جنگ ترجیح ہے اور ویکسینز کی آمد کامطلب ملک کو معمول پر واپس آنے میں مدد کیلئے ایک موقع فراہم کرنا ہے۔سفیر نے کہاکہ میں حکومت اورکولمبیا کے عوام کا شکرگزارہوں کہ انہوں نے سائنو ویک ویکسین پر اعتماد کااظہار کیا۔انہوں نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ویکسین عالمی عوامی فلاح کے طور پر قومی ویکسی نیشن کے منصوبے میں مزید جا نوں کو بچا نے کے لئے اس جنگ میں زیادہ مثبت کردار ادا کر سکتی ہے،اور ہماری سماجی معاشی زندگی کو معمول کے مطا بق جلد بحال کرسکتی ہے۔