عائزہ خان کا ڈفلی بجا تے ہو ئے خوبصورت انداز
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ایک منفرد تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر میں عائزہ خان نے سرمئی اور سبز رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے ڈفلی بجا رہی ہیں۔
مداح عائزہ خان کی اس منفرد مگر خوبصورت تصویر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔
انہوں نے حقیقی معنوں میں شہرت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ اور ’تو دل کا کیا ہوا‘ سے حاصل کی۔ عائزہ خان کا شمار نا صرف ٹی وی بلکہ سوشل میڈیا کی بھی مقبول ترین پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
قبل ازیں عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھی جا سکتی تھیں۔
اداکارہ نیلے رنگ کے لباس میں انتہائی دلکش لگ رہی تھیں اور مداح ان کے اس انداز کو بہت پسند کر رہے تھے۔