کراچی: ’’پارٹی ہو رہی ہے‘‘، ویڈیو سے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچانے والی دانا نیر بھی پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں.
پشاور زلمی اورلاہورقلندز کے درمیان پی ایس ایل سیزن 6 کے لیے کھیلے جانے والے میچ کے دوران دانا نیر پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود رہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔