تعلیم کی اہمیت

مکرمی! زندگی کے تحفظ،خوراک اور رہائش کے بعد تعلیم انسان کا سب سے اہم حق تسلیم کیا جاتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اقوام و افراد کی ترقی کا انحصار علم اور تعلیم پر ہے اس لئے معاشرہ اپنے نظام تعلیم کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشش کرتا ہے۔آئین پاکستان کی شق ۲۵۔اے کے مطابق ریاست پانچ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کو مفت لازمی معیاری تعلیم فراہم کرنے کی پابند ہے۔
(احمد اشفاق، جوگی محلہ اندرون بھاٹی گیٹ ،لاہور)