مکرمی !کالا پتھر پی کر اور گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کے واقعات میں زیادہ اضافہ ہو چکا ہے کالا پتھر اور گندم میں رکھنے والی گولیاں ہر جگہ آسانی سے مل جاتی ہیں کالا پتھر اور گندم میں رکھنے والی گولیاں کھانے والے شاید ہی کوئی زندہ بچتا ہوگا ورنہ وہ چند گھنٹوں میں ہی اس دنیا سے چلے جاتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سرعام کالا پتھر گندم میں رکھنے والی گولیاں اور دوسری زہریلی اشیاء کی فروخت پر فوری پابندی عائد کرے اگر حکومت نے ان میں سے کسی چیز پر پابندی عائد کر رکھی ہے تو اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے سخت ایکشن لے اور ان قاتل اشیاء کو فروخت کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سزا دی جا سکے حکومت کو یہ بھی چاہیے شہر کے بڑے ہسپتالوں میں اقدام خودکشی کرنے والوں کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ دیہاتی علاقوں میں موجود چھوٹے ہسپتالوں میں بھی ان کی زندگیاں بچانے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔
( عنایت خان، غلہ منڈی ساہیوال)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38