اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام

یہ ہمارا ایمان اور یقین ہے کہ پاکستان کی زمین اللہ کی زمین ہے اور اس طرح پوری دنیا کی زمین اللہ کی زمین ہے پاکستان میں مسلمانوں کی ذمہ داری زیادہ بنتی ہے کہ وہ یہاں اللہ کی حاکمیت قائم کرنے کی قیام پاکستان کے عہد کی تکمیل کرے کیونکہ تحریک پاکستان کے دونوں میں یہ نعرہ برصغیر کے کونے کونے میں گونجتا تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ پاکستان میں فوری طور پر اللہ کی حاکمیت کا نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے جملہ اراکین اور انتظامیہ، جن کے ممبران کو پاکستان کے بجٹ سے تنخواہ دی جاتی ہے۔ وفاقی شرعی عدالت۔ جن کے ججز حضرات کو بھی حکومت پاکستان کے بجٹ سے تنخواہ دی جاتی ہے۔ دینی مدارس کے جملہ بورڈ اور ان کے محترم علمائے کرام صاحبان پاکستان کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے شعبہ اسلامیات اور دینی امور سے منسلک پروفیسر صاحبان، تمام اہل علم ( قدیم و جدید علوم کے) مرد اور خواتین حضرات۔یہاں یہ بات قابل ذکر اور قابل غور ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل باقاعدہ آئین پاکستان کے تحت ایک ادارہ ہے جس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء وحضرات اور ماہرین حضرات شامل ہوتے ہیں ۔ اس ادارے کی سالانہ سفارشات رپورٹ ہر سال قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہوتی ہے اور رپورٹ پاس ہو جاتی ہے لیکن سفارشات پر عمل درآمد کے لئے کوئی آواز نہیں اٹھائی جاتی اور نہ ہی اس کے لئے قانون سازی ہوتی ہے۔ معزز ممبران قومی اسمبلی پر اس کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ یہ ایک نا قابل تردید حقیقت ہے کہ دنیا میں مختلف دبائوں، پریشانیوں، نا انصافیوں کے ازالے کے لئے اور مناقفت سے بچنے کے لئے پاکستان میں فوری طور پر اسلامی قوانین کے نفاذ کی ضرورت ہے
(جلیل احسن صابر پشاور 0346-9716261 )