سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ ، بت کمار اور زبیر راجہ نے فائنل میں جگہ بنا لی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی کلب پریمیئر کیبلز سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں پربت کمار نے ایک طویل میچ میں فرحان الطاف کو ہرا کر اور زبیر راجہ نے اسامہ خان کو 61,6-2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں نتالیہ زمان اور زینب نے اپنے میچ جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ انڈر17سنگلز کے سیمی فائنل میں میکائیل علی بیگ نے ایان یوسف کو ہرا دیا۔ انڈر11سنگلز کے سیمی فائنل میں حیدر آباد کے عبدالوہاب درباری کو ہرا دیا۔ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اسد علی بھگت اور نومی قمر کی جوڑی نے ونود داس اور ریان کو جبکہ60پلس ڈبلز میں جمیل خان اور ظفر حسن نے طارق عزیز اور اکبر حیات کو مات دی۔ وہیل چیئر سنگلز میں فدا حسین فاتح رہے انہوں نے محمد ذوہیب کو 4-1,4-1سے ہرا دیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز اور اختتامی تقریب پیر کی شام 6بجے کراچی کلب میںمنعقد ہوگی۔