Waqt News
Monday | March 08, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے
  • خواتین کی بدولت رشتوں کا تقدس برقراررہتا ہے,فردوس عاشق اعوان
  • خواب انسان کو درست سمت دیتے ہیں: جویریہ خان
  • بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک
  • خواتین کے عالمی دن کے حوالے اوکاڑہ یونیورسٹی میں تقریبات کا آغاز

 بھٹو سے گیلانی تک جمہوریت کی جنگ

Feb 22, 2021 5:43 AM, February 22, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 بھٹو سے گیلانی تک جمہوریت کی جنگ

سیاست آئین کے بطن سے جنم لیتی ہے ۔ آئین کی محافظ عدلیہ ہے۔ اب اس کی مرضی حفاظت کرے یا نہ کرے ۔ فوجی آمروں کے نزدیک عدالتوں کی اہمیت محض اتنی کہ ایوب خاں کے بنائے ہوئے شہر اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں عدالتوں کیلئے کوئی جگہ ہی نہیں رکھی گئی ۔ پھر یہ بھی تاریخ کی ستم ظریفی کہ ادھر آئین بنتا ہے ادھر کوئی نہ کوئی فوجی مارشل لاء کا گرز لئے اس کا سر کچلنے کو تیار دکھائی دیتا ہے ۔56ئ؁ کا آئین ایوب خاں کا شکار ہوا۔ 62ئ؁کا آئین یحییٰ خاں نے اپنے پائوں تلے روندا۔بھٹو والے کل جماعتی آئین کو موت کی نیند سلانے جنرل ضیاء الحق سامنے آئے ۔ اس نے یہ بتانا بھی ضروری سمجھا کہ آئین اک ردی کاغذ کا ٹکڑا ہوتا ہے ۔ ان حادثات میں ہماری عدلیہ کا کردار؟ چھوڑیں آپ کس چکر میں پڑ گئے ۔ اب اور کیا ہو سکتا ہے ؟ والے سوالیہ مقام پر کھڑی تھی ۔ 

سکیورٹی ادارے متحرک و فعال ، دہشتگردوں کو منظم ہونے سے بہرصورت روکنا ہے 

 پیپلز پارٹی صرف بھٹو نے ہی نہیں بنائی تھی ۔ سب سے پہلے 1933ء میں ان کے والد سر شاہنواز بھٹو نے پیپلز پارٹی کے نام سے ایک جماعت قائم کی ۔ پھر قیام پاکستان کے بعد خان عبدالغفار خاں نے پیپلز پارٹی کے ہی نام پر ایک جماعت بنائی۔ ذو الفقار علی بھٹو نے تو کہیں بہت بعد میں پیپلز پارٹی تشکیل کی ۔ باقی اللہ نے ساری قبولیت اور برکتیں اسی بھٹو والی پیپلز پارٹی کوبخش دیں۔ عوام کی پارٹی یہی پیپلز پارٹی سمجھی گئی ۔ پھر ہماری عدلیہ نے اس پیپلز پارٹی کے دو وزیر اعظم شکار کئے ۔ ایک وزیر اعظم ذو الفقار علی بھٹو کو پھانسی کا حکم سنایا گیا۔بعد ازاں یہ حکم سنانے والی عدلیہ کے چیف جسٹس سید نسیم حسن شاہ وضاحتوں کے کٹہرے میں بھی کھڑے دیکھے گئے ۔بھٹو کو ہمیشہ تاریخ میں اپنے نام ، مقام کی فکر رہی ۔ آج آپ تاریخ میں ان کا روشن چہرہ دیکھ سکتے ہیں۔ ان کے قتل کامنظر نامہ تاریخ میں یوں رقم ہے ۔’ جب راہ وفا کے مسافر کو فراز دار پر لیجایا جا رہا تھا تو دو سپاہیوں نے بھٹو کے دونوں پائوں پکڑ رکھے تھے ۔ دو سپاہیوں نے اس کے دونوں ہاتھوں کوتھام رکھا تھا۔ بھٹو کی پشت زمین پر لگی ہوئی تھی ۔ چاروں سپاہی بھٹو کو اٹھائے مقتل تک لیجا رہے تھے ۔ زمین کے ساتھ اس کی سرکتی ہوئی قمیض کا دامن ایک سپاہی کے بوٹ تلے آگیا۔ دامن تار تار ہو گیا۔ دامن کے چاک میں اور گریباں کے چاک میں کچھ فاصلہ نہ رہا۔ یگانہ چنگیزی کے لفظوں میں ۔۔۔

کرنل( ر )جمیل اطہر کا شعری مجموعہ’’ چشم بینا‘‘ شائع ہو گیا

؎دیکھو تو اپنے وحشیوں کی جامہ زیبیاں 

اللہ رے حسن پیرہن تار تار کا 

یہ جو کچھ ہوا۔ اس راہ پر رواں ہر مسافر جانتا ہے کہ اس راہ میں یہی کچھ ہوتا ہے ۔ عدلیہ کے شکار پیپلز پارٹی کے دوسرے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ہیں۔ وہ بطور وزیر اعظم کمرہ عدالت میں داخل ہوئے ۔ جب عدالت سے باہر نکلے تو وزیر اعظم نہیں تھے ۔ پھانسی پانے والے وزیرا عظم بھٹو نہ ہی عوام کے دلوں سے اور نہ ہی سیاست سے باہر نہیں نکالے جا سکے ۔ اسی طرح دوسرے وزیراعظم گیلانی کو بھی سیاست سے باہر نہ نکالا جا سکا۔ان کے خلاف عدالتی فیصلے کو بھی جوڈیشل مرڈر کہا جا سکتا ہے ۔ 

اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد 27مارچ کو رکھا جائے گا ، ظفر اقبال جلالی

؎تاریخ انقلاب ادھوری رہے گی دیکھ 

مقتل سے میرے قتل کا منظر نکال کے 

صدر ایوب اپنے صدارتی الیکشن میں سندھ پنجاب کے ان گھرانوں میں جہاں ڈی سی ،ایس پی اثر انداز نہیں ہو سکتے ، ووٹ مانگنے خود پہنچے۔ صدر ایوب کا ان کے نانامخدوم الملک سید غلام میراں شاہ نے ریلوے اسٹیشن کی بجائے اپنے گائوں جمال دین والی میں اپنے ڈرائنگ روم میں استقبال کیا تھا۔ 1921ء میں ان کے دادا ملتان میونسپل کمیٹی کے انتخاب میں حکومت برطانیہ کے نمائندے ڈپٹی کمشنر طارق سی کنگ کو شکست دے کر پہلے صدر منتخب ہوئے تھے ۔اس سے اس سید زادے کی خاندانی وجاہت کا قیاس کریں ۔ شاید یہ اچھی بات نہ ہو لیکن امر واقع یہی ہے کہ ہم ایسے عوامل کو اپنی سیاست سے ابھی تک باہر نہیں نکال سکے ۔ ان کا گھرانہ ملتان میں شیعہ سنی بھائی چارے کا مظہر ہے ۔ خود یوسف رضا گیلانی کابطور چیئرمین ضلع کونسل جنرل ضیاء الحق سے جلسہ عام میں نوے روزہ انتخاب کا وعدہ یاددلانا انہی کا کام ہے جن کے حوصلے ہیں زیاد۔ ان کے سپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سنبھالنے پر اراکین اسمبلی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر نواب اکبر بگٹی نے بلوچی زبان میں تقریر کی ۔ ایک ایم این اے نے رولنگ طلب کی ، کیا کوئی رکن اردو انگریزی کے علاوہ بھی کسی زبان میں خطاب کر سکتا ہے ؟ سیکرٹری اسمبلی کے مشورے پر انہوں نے رولنگ دے دی ، ہاں! کر سکتا ہے ۔

آ ساکے انتخابات کل  ہو نگے ،ڈاکٹر ظفر اقبال پینل کی پوزیشن مضبوط 

 یوسف رضا گیلانی نے اپنی کتاب میں لکھا۔ ’’میرے فون کی گھنٹی بجی۔ فون پر گرجدار لہجے میں کہا گیا۔ سپیکر صاحب ! آپ نے نواب اکبر بگٹی کو بلو چ زبان میں تقریر کی اجازت کیوں دی ؟ اس کا فوج نے بہت برا منایا ہے ۔ اس سے پیشتر کہ کوئی جواب دیا جاتا۔ فون بند ہو گیا‘‘۔ اب پیپلز پارٹی نے انہیں اسلام آباد سے سینٹ کا امیدوار بنا کر سرکار دربار کو مصیبت میں ڈال دیا ہے ۔ اس ایک بندے کی جیت کے امکان کے باعث انہیں الیکشن اوپن بیلٹ کروانے کی ضرورت محسوس ہونے لگی ہے ۔وگرنہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے موقعہ تک خفیہ رائے دہی ہی سرکا ر کے کام آئی تھی ۔ مقابلہ خوب ہے ۔ یہ کڑا بھی ہے اور کڑوا بھی۔ سینٹ کے الیکشن کا  کچھ بھی نتیجہ آئے ۔ یوسف رضا گیلانی اپنی جمہوریت کیلئے جنگ جیت چکے ہیں۔ 

حضرت امام موسی کی زندگی ظلم وجبر کیخلاف عملی جدوجہد میں بسر ہوئی،ایس ایم رضوی
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

فاروق عالم انصاری


مشہور ٖخبریں
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
متعلقہ خبریں
  • بھارت : لاک ڈاؤن میں مزید 18 مئی تک توسیع کا اعلان

    May 02, 2020 | 14:07
  • شام میں جاری 9 سالہ خونی جنگ کےنتیجے میں تین لاکھ 84 ہزار ...

    Mar 15, 2020 | 11:38
  • "67 کی جنگ میں اسرائیل کے زیر قبضہ جانے والےعلاقوں پر ...

    Feb 05, 2020 | 11:17
  • لاس میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 131 ہوگئی

    Mar 04, 2021 | 16:52
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے

    Mar 08, 2021 | 16:22
  • خواتین کی بدولت رشتوں کا تقدس برقراررہتا ہے,فردوس عاشق اعوان

    Mar 08, 2021 | 16:17
  • خواب انسان کو درست سمت دیتے ہیں: جویریہ خان

    Mar 08, 2021 | 16:08
  • بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک

    Mar 08, 2021 | 16:02
  • خواتین کے عالمی دن کے حوالے اوکاڑہ یونیورسٹی میں تقریبات کا ...

    Mar 08, 2021 | 15:53
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ’’کٹ‘‘ لگانے کا ماحول اور اندھی نفرت و عقیدت 

    Mar 08, 2021
  •   اپوزیشن کے بغیر وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ...

    Mar 07, 2021
  • وزیر اعظم کی اپوزیشن پر لفظی بمباری،مسلسل تسبیح ...

    Mar 07, 2021
  • عوام پر حکمرانی یا عوام کی حکمرانی!!!!

    Mar 06, 2021
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • 1

    سکیورٹی ادارے متحرک و فعال ، دہشتگردوں کو منظم ہونے سے بہرصورت روکنا ہے 

  • 2

    حکومت ریلوے حادثات  پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے 

  • 3

    کرونا: اڑھائی کروڑ بچوں  کا سلسلہ تعلم منقطع ‘ لمحہ فکریہ

  • 4

    وزیراعظم پر اب سسٹم کو مستحکم بنانے کی پہلے سے بھی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے

  • 5

    آرمی چیف کا بہاولپور  لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

  • 1

    پیر ‘  23رجب المرجب  1442ھ‘  8؍مارچ 2021ء 

  • 2

    قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن رہنمائوں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی چڑھائی

  • 3

    ہفتہ‘  21رجب المرجب  1442ھ‘  6؍مارچ 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • الیکشن کے فیصلے اورفیٹف کے فیصلے (۱)

    Mar 08, 2021
  • عورت مارچ : عورت کا دشمن؟ 

    Mar 08, 2021
  • ویمن ڈے، بھارتی خواتین اور نکسل تحریک ! 

    Mar 08, 2021
  •  ایک لوہار کی 

    Mar 08, 2021
  • جمہوریت بہترین انتقام 

    Mar 08, 2021
  • خواتین کی تعلیم اور قومی ترقی 

    Mar 08, 2021
  • عطاکیا مجھ کو دردِ الفت

    Mar 08, 2021
  • چیف صاحب عوام کی عدالت میں

    Mar 08, 2021
  • پاک بحریہ ہماری خاموش دفاعی قوت !

    Mar 08, 2021
  • عزم وہمت کے پیکر اورمزدور شاعر احسان دانش 

    Mar 08, 2021
  • 1

    کمشنر راولپنڈی کی فوری توجہ چاہیے

  • 2

    پاکستان برائے فروخت کیوں

  • 3

    گلدستہِ روحانیت کا فیضان 

  • 4

    بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے 

  • 5

    موبائل فونز کے استعمال میں مشکلات

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    احساس

  • 2

    جنت کی نعمتیں

  • 3

    دروغ گوئی سے اجتناب

  • 4

    نماز کی تاکید

  • 5

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 1

    یقین

  • 2

    قسم 

  • 3

     خیانت

  • 4

    دنیا 

  • 5

    قربانیاں

  • 1

    نغمہ

  • 2

    دعا 

  • 3

    زوالِ

  • 4

    دعا 

  • 5

    آشنائی

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • 5

    ’’کٹ‘‘ لگانے کا ماحول اور اندھی نفرت و عقیدت 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    شادی کا معاملہ: شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر شاہین آفریدی کا بیان

  • 2

    فالج کی 9 پیشگی علامات

  • 3

    چوہدری برادران نے بلاول بھٹو سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف گیلانی کی حمایت ...

  • 4

    شاہد آفریدی نے بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کردی

  • 5

    سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group