لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا اور وزیر اعظم پیغام

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ’’لاپتہ افراد کے لواحقین دھرنا ختم کر دیں‘‘ دریں اثناء وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایکسپریس چوک اسلام آباد میں دھرنا دینے والے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی ، وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر شیریں مزاری نے کہا کہ ’’وزیر اعظم عمران خان لاپتہ افراد کے لواحقین کی تین رکنی نمائندہ کمیٹی سے مارچ میں ملاقات کریں گے‘‘۔ لاپتہ افراد میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ملک دشمن عناصر کے آلہ کار بنتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے شیریں مزاری کی کاوشیں خوش آئند ہیں۔ انہوں نے قانون سازی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ اب لاپتہ افراد کے لواحقین بھی وزیر اعظم کی بات مانتے ہوئے دھرنا ختم کر دیں جو بھی مسائل ہیں وہ وزیراعظم کے نوٹس میں لائیں کیونکہ دھرنا مسائل کا حل نہیں بلکہ بعض ایسی پیچیدہ صورتحال کے باعث مسائل حل ہونے کی بجائے مزید اُلجھ جاتے ہیں۔ اس لیے سیاسی رہنما بھی ایسے حساس ایشو پر سیاست سے اجتناب کریں۔