کراچی میں پی ایس ایل کا آغاز ہو گیا پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا دیا۔7 مارچ تک پہلا مرحلہ کراچی میں ہوگا فائنل سمیت 14 میچز لاہور میں ہوں گے۔ 20 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ میچز کا آغاز خوش آئند ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں خوبصورت انداز میں محفل موسیقی کی رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ان میچز کا آغاز ہوا۔ پاکستان کرکٹ کے شائقین ان میچوں کے انعقاد پر خاصے پرجوش ہیں اس بار 20 فیصد تماشائی بھی سٹیڈیم میں اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہوں گے۔ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے سے دنیا میں پاکستان کے پرامن ملک ہونے کا امیج بحال ہورہا ہے۔ آہستہ آہستہ غیرممالک کے کھلاڑی اور ٹیمیں بھی پاکستان آنے لگی ہیں جو اس بات کی نشانی ہے کہ پاکستان میں امن و امان کے حالات بہتر ہیں یہاں کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہورہے ہیں۔ کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے سخت حفاظتی انتظامات بے شک ضروری ہوتے ہیں مگر پورے شہر میں کرفیو جیسا سماں پیدا کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ معمولی توجہ سے بہتر انتظام کرکے شہریوں کو زحمت سے بچایا جاسکتا ہے۔ انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کو تکلیف میں ڈالے بغیر میچوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے اور سکیورٹی کے نام پر شہر کی بیشتر اہم سڑکوں کو بلاک کرنے سے گریز کیا جائے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024