دشت لوط دنیا کا پچیسواں بڑا صحرا
ایران: دشتِ لوط نامی بےآب و گیاہ ریگستان ایران میں واقع ہے جسے دنیا کا پچیسواں بڑا صحرا بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن بعض اطلاعات کے مطابق یہ دنیا کے گرم ترین مقامات میں سے ایک ہے اور یہاں 70 درجے سینٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔فارسی زبان میں لوط (لوت) کسی بے آب و گیاہ بیابان کو کہا جاتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق کروڑوں برس قبل یہ سمندری فرش تھا جو ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکات سے اوپرآگیا۔ دھیرے دھیرے اس کا پانی بخارات بن کر غائب ہوگیا اور اب وہاں نمک بھرا میدان ہی باقی رہا ہے۔اب یہ 52 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جہاں بحیرہ عرب اور دریائے اوقیانوس سے ہوا نہیں پہنچ پاتی، جس کی وجہ سے گرمیوں میں یہاں قدم رکھنا ایسا ہی ہے جیسا کہ جلتے ہوئے توے پر پیر رکھناہو۔