Waqt News
Monday | March 08, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • عالمی ادارہ صحت کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی قائدانہ خدمات کو خراج تحسین
  • ہرقسم کے صنفی امتیاز کے خاتمے سے ہی مہذب معاشرہ قائم ہوگا :پراسیکیوٹر جنرل پنجاب
  • بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2021ء کا آغاز ہوگیا
  • خواتین کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا:سینٹر اعجازاحمدچوہدری
  • مجلس احرار اسلام پاکستان کا ممتاز عالم دین مفتی محمد عثمان کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار

کشمیریوں پر مظالم،  جرمنی نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا!!!

Feb 22, 2021 3:47 AM, February 22, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کشمیریوں پر مظالم،  جرمنی نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا!!!

دینی و دنیاوی مشاہدے کی بات ہے کہ ظلم کی رسی درازضرور ہے مگر خدا کی لاٹھی بھی بے آواز ہے جب ظلم انتہا کو پہنچ جاتا ہے تو ظالم کی رسوائی دنیا کے لیے مثال بنا دی جاتی ہے، پاک دھرتی کی آزادی سے ہی بھارت نے  جنت نظیر پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو اپنی ہار کا غصہ نکالنے کے لیے نشانے پر رکھا ہو اہے۔پاکستان کی بھرپور کوششوں سے اب  متعصب بھارتی حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں،  کشمیر پر ہونے والے مظالم پر دنیا کو احساس ہونے لگا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالم فوج کے بل بوتے پر ظلم و بربریت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔پاکستان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سربراہی میں دنیا کے سامنے جس مضبوطی اور ثابت  قدمی سے کشمیر کا مقدمہ نہ صرف پیش کیا بلکہ لڑا اسکی بدولت اب اقوام عالم بھی کشمیر یوں کی نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرنے لگی ہے۔  جرمنی نے اس حوالے سے بھارت کو ہتھیاروں کی فراہمی سے انکار کر دیا ہے۔  بھارت اور جرمنی کے مابین قریبی  تجارتی و سفارتی  تعلقات ہیں  لیکن جرمنی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے بڑھتے ہوئے  مظالم کو دیکھ کر ہتھیاروں کی فراہمی سے انکار کر دیا ہے  جرمنی نے مالی نقصان تو برداشت کیا ہے لیکن جرمن حکومت نے اس فیصلے سے دنیا کو یہ احساس دلانے کی کوشش ضرور کی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے سلسلے کو بڑھانے میں  نہ صرف مصروف ہے بلکہ ہر گذرتے دن کے ساتھ بھارتی اقدامات میں شدت آتی جا رہی ہے۔ جرمنی نے بھارت کو ہتھیار بیچنے سے انکار کر کے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ پیسہ ہی سب کچھ نہیں نہ ہی معاشی و تجارتی تعلقات کو انسانیت پر برتری دی جا سکتی ہے۔ گو کہ یہ آغاز ہے لیکن اگر یہ سوچ پھیلتی ہے تو یقیناً دنیا کو احساس ہو گا کہ بھارت حقیقی معنوں میں ایک دہشت گرد ملک ہے۔  جونہ صرف کشمیر میں بلکہ بھارت کے اندر بھی  بے گناہ اور معصوم انسانیت کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے،  جمہوریت کا لبادہ اوڑھے  بھارتی حکومت  دنیا میں واقع جنت کے باسیوں پر  دنیا کی بدترین آمریت قائم  کیے ہوئے ہے۔  ستر  بر سوں سے  مظلوم کشمیریوں کی  نونہال  نسل کو کاٹا جا رہا ہے،  خواتین کی عصمتوں سے کھلواڑ جاری ہے،  بنیادی انسانی حقوق کی ماپالی بدترین  شکل اختیار کر چکی ہے۔ کشمیر کے نوجوان سپوتوں کو آزادی سے جینے کا حق مانگنے،  بہن بیٹیوں کی عزت کی حفاظت کرنے ،  حق خود ارادیت کا تقاضا کرنے اور جنت نظیر میں مذہبی آزادی کی خواہش رکھنے پر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ہر روز  سینکڑوں کشمیری نوجوان کو  انکے گھروں ، دوکانوں اور دفتروں سے غائب کر لیا جاتا ہے، کسی شہید کشمیری کا جسد خاکی گندے نالے سے ملتا ہے توکوئی جنگل میں درخت سے لٹکاملتا ہے کسی کی کاغذات میں بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقلی کر دی جاتی ہے، کشمیری بہنیں اپنے  سہاگ کی یاد میں سالوں سال آدھی بیوہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔اقوام متحدہ میں دہائیوں سے کشمیری عوام کی نشل کشی کا نعرہ بلند ہوتا آیا ہے لیکن بدقسمتی اور مسلم ممالک کی نا اہلی کے باعث کبھی  جنگل کے بھیڑیے کی طرح گھات لگانے والے  بھارت کو نکیل ڈالنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے جا سکے۔  تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر مسلم ملک کی جانب سے انسانیت سوز رویہ اختیار کرنے پر بھارت سے مضبوط سیاسی، سفارتی اور تجارتی تعلقات کے باوجود بھی جرمنی نے بھارت کو ہتھیاروں کی فراہمی سے انکارکردیاہے۔  اگرچہ جرمنی ہر لحاظ سے اور ہر سطح پر ہندوستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے لیکن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تاریخی فیصلہ کر کے کشمیر یوں اور پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔  جرمنی کی طرف سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کے چھوٹے ہتھیار ہندوستانی حکومت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہری آبادی کے خلاف استعمال کر سکتی ہے۔  

سکیورٹی ادارے متحرک و فعال ، دہشتگردوں کو منظم ہونے سے بہرصورت روکنا ہے 

پانچ اگست 2019 سے فوجی محاصرے کے زریعے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں ،  زرائع ابلاغ پر پابندی اور بے گناہ شہریوں پر جھوٹے مقدمات نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ عالمی برادری کی بھنویں بھی کھڑی کردی ہیں۔ کشمیری عوام بھارتی مظالم کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ ظلم یہ ہے کہ انہیں مذہبی آزادی بھی حاصل نہیں ہے۔ نماز جمعہ کی اجازت نہیں، عاشورہ کے جلوسوں پر آنسو گیس کی شیلنگ سے مذہبی جذبات کو روندا جاتا ہے،  نمازیوں پر لاٹھی چارج ہوتا ہے۔  عید میلاد النبی صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم کے جلوسوں پر تشدد ہوتا ہے۔ سیاسی قیادت کو قید کیا جاتا ہے،  آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیری مجاہدوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے انکے اہلخانہ کے ساتھ جانورں سے برا سلوک کیا جاتاہے،  عالمی ماہرین کو کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں ملتی،  غیر ملکی تو دور کی بات ہے دہشتگرد سوچ کی حامل بھارتی حکومت اور مسلمانوں کے قاتل تعصب پسند ہند و نریندرا مودی اپنے ہی سیاست دانوں کو بھی کشمیر جانے کی اجازت نہیں دیتا۔ بہادر اور غیور کشمیری اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں اور بھارتی جارحیت پر دنیا کو اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔  اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کرتی ہیں۔ پاکستان دہائیوں سے کشمیریوں کی آزادی کے لیے آواز بلند کر رہا ہے۔ پاکستان کی کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ وابستگی شک و شبہ اور کسی بھی قسم کے مفاد سے بالاتر ہے۔ پاکستان ہر محاذ پر، ہر سطح پر ہر موقع پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتا رہا ہے اور اس کے لیے ہر محاذ پر اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے۔اقتدار میں کوئی بھی جماعت ہو تہتر برسوں سے  حکومت پاکستان اور اقوام پاکستان اسی جذبے کے ساتھ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

کرنل( ر )جمیل اطہر کا شعری مجموعہ’’ چشم بینا‘‘ شائع ہو گیا

  پاکستان نے بالخصوص پانچ اگست دو ہزار انیس کے بعد دہشت گرد نریندرا مودی کی طرف سے ظالمانہ اقدامات کے بعد اقوام متحدہ، یورپی یونین سمیت ہر سطح پر مدلل انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے۔ پاکستانی عوام نے کبھی کشمیری بھائیوں کو نظر انداز نہیں کیا بلکہ اس حوالے سے ہمیشہ مناسب اور مہذب احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ یہ احتجاج صرف اس لیے ہے کہ دنیا کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو سنجیدگی سے لے،  دنیا بھارت کے مظالم کو تجارتی نظروں سے نہ دیکھے،  دنیا بھارتی مظالم کو معاشی مجبوریوں کی وجہ سے نظر انداز نہ کرے بلکہ اس مسئلے کو خالصتاً انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کی نظر سے دیکھے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد 27مارچ کو رکھا جائے گا ، ظفر اقبال جلالی

 بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی بین الاقوامی سطح پر ہونے والی سبکی کو رپورٹ کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جموں وکشمیر میںبھارتی دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے انسانی حقوق کے ریکارڈ خدشات نے جرمنی کی طرف سے بھارت کو چھوٹے ہتھیاروں کے برآمد سے پہلے اپنے تخفظات کا اظہار کر دیا تھا۔جرمنی کے قواعد و ضوابط اور اقوام عالم یا ان علاقوں میں اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد ہے جہاں ان کے استعمال سے شہری آبادی اور اداروں کو براہ راست یا کسی بھی طریقے سے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ہندوستان کے دو سیکیورٹی عہدیداروں کے مطابق جرمن حکومت کی طرف سے ہتھیاروں بارے انکار یا پابندی یا لائسنس نہ دینے کی وجہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہیں۔ 

آ ساکے انتخابات کل  ہو نگے ،ڈاکٹر ظفر اقبال پینل کی پوزیشن مضبوط 

 مسئلہ کشمیر کے حوالے سے امام صحافت آبروئے صحافت جناب مجید نظامی مرحوم کا کردار نہایت شاندار رہا ہے انکے دنیا فانی سے کوچ کرجانے کے بعد بھی نوائے وقت گروپ اپنی اس پالیسی پرنہ صرف قائم ہے بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سختی سے کاربند ہے اور پانچ اگست دو ہزار انیس سے آج تک روزنامہ نوائے وقت کے صفحہ اول پر مسلسل کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کا اشتہار شائع ہو رہا ہے یہ اشتہار دنیا کی توجہ حاصل کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر دنیا کوکشمیر میں جاری ظلم و بربریت کی یاد دہانی کے لیے ہے کہ کبھی تو لاکھوں کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم عالمی ضمیرکو جگا پائیں گے۔ کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ اور انکی آزادی کے لیے  پاکستان میں مضبوط میڈیا مہم کی ضرورت ہے۔ پاکستانی میڈیا ہمیشہ بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے رکھتا آیا ہے لیکن اسے مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 

حضرت امام موسی کی زندگی ظلم وجبر کیخلاف عملی جدوجہد میں بسر ہوئی،ایس ایم رضوی

حفیظ شیخ کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی اولین ترجیح قیمتوں میں اضافے کو روکنا، درآمدی اشیا پر ٹیکس میں کمی کرنا ہے۔ جبکہ اشیا کی قیمتیں نہ بڑھنے دینا بھی چیلنج ہے۔ کمزور مڈل کلاس طبقے کی مدد کیلئے حکومت اشیا کی خرید پر سبسڈی دے رہی ہے، گندم کی قلت پر چالیس لاکھ ٹن گندم باہر سے منگوائی، بڑھتی قیمتیں ہر پاکستانی کو متاثر کر رہی ہیں لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔

 وزیر موصوف کا شکریہ کہ انہوں نے کم از کم یہ تو بتایا کہ وزیراعظم بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں تو لوگ اب تک یہ جان ہی نہیں سکے تھے کہ وزیر اعظم یہ خواہش بھی رکھتے ہیں لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی مہنگائی پر لگ بھگ بارہ نوٹسز لے چکے ہیں لاور حیران کن بات یہ ہے کہ بارہ نوٹسز سے عام آدمی کو رتی بھر فائدہ ہونے کے بجائے  مزید نقصان ہوا ہے،  شاید وزیر موصوف نہیں جانتے کہ ساری حکومت کوشش کر رہی لیکن نجانے یہ کوشش صرف بیانات کی حد تک ہے کیونکہ مہنگائی میں نہ تو تیسری طاقت ملوث ہے نہ یہ بھارتی، امریکی یا اسرائیلی سازش ہے ، سمجھ سے باہر ہے کہ ابھی تک حکومت مہنگائی مافیا تک کیوں نہیں پہنچ سکی یا پہنچنا ہی نہیں چاہتی۔وزیراعظم عمران خان کی پڑھی لکھی،  ایماندار اور من پسند وزراکی فوج بھی مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں ناکام ہے بلکہ مہنگائی کرنے والوں تک پہنچنے اور انہیں پکڑنے میں بھی ناکام رہی ہے۔  اب تو عام آدمی ایسے بیانات پڑھ کر پہلے ہنستا ہے پھر روتا ہے کہ وہ کن حکمرانوں میں پھنس چکا ہے جو مہنگائی کم کرنا چاہتے ہیں مہنگائی کم کرنے کے اجلاس بھی کرتے ہیں،  بیانات و احکامات بھی جاری  ہوتے ہیں، کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں، انکوائری رپورٹس مرتب کی جاتی ہیں لیکن مہنگائی کم ہونے کے بجائے بڑھ جاتی ہے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد اکرام چودھری


مشہور ٖخبریں
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  • عاطف اسلم نے پی ایس ایل6 کی افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا ...

    Feb 15, 2021 | 23:28
  • اپوزیشن فوج کے خلاف بھارت کی زبان استعمال کر رہی ہے,وزیراعظم

    Dec 26, 2020 | 16:19
  • آج کشمیریوں کیلئے آزادی ایک خواب ہے, فواد چوہدری

    Aug 15, 2020 | 14:28
  • یوم الحاق پاکستان:کشمیریوں کو ان کا حق دلانےکیلئےلڑتے رہیں ...

    Jul 19, 2020 | 11:19
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عالمی ادارہ صحت کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر صحت ...

    Mar 08, 2021 | 22:38
  • ہرقسم کے صنفی امتیاز کے خاتمے سے ہی مہذب معاشرہ قائم ہوگا ...

    Mar 08, 2021 | 22:35
  • بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ ...

    Mar 08, 2021 | 22:33
  • خواتین کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا:سینٹر ...

    Mar 08, 2021 | 22:20
  • مجلس احرار اسلام پاکستان کا ممتاز عالم دین مفتی محمد عثمان ...

    Mar 08, 2021 | 22:18
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ’’کٹ‘‘ لگانے کا ماحول اور اندھی نفرت و عقیدت 

    Mar 08, 2021
  •   اپوزیشن کے بغیر وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ...

    Mar 07, 2021
  • وزیر اعظم کی اپوزیشن پر لفظی بمباری،مسلسل تسبیح ...

    Mar 07, 2021
  • عوام پر حکمرانی یا عوام کی حکمرانی!!!!

    Mar 06, 2021
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • 1

    سکیورٹی ادارے متحرک و فعال ، دہشتگردوں کو منظم ہونے سے بہرصورت روکنا ہے 

  • 2

    حکومت ریلوے حادثات  پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے 

  • 3

    کرونا: اڑھائی کروڑ بچوں  کا سلسلہ تعلم منقطع ‘ لمحہ فکریہ

  • 4

    وزیراعظم پر اب سسٹم کو مستحکم بنانے کی پہلے سے بھی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے

  • 5

    آرمی چیف کا بہاولپور  لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

  • 1

    پیر ‘  23رجب المرجب  1442ھ‘  8؍مارچ 2021ء 

  • 2

    قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن رہنمائوں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی چڑھائی

  • 3

    ہفتہ‘  21رجب المرجب  1442ھ‘  6؍مارچ 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • الیکشن کے فیصلے اورفیٹف کے فیصلے (۱)

    Mar 08, 2021
  • عورت مارچ : عورت کا دشمن؟ 

    Mar 08, 2021
  • ویمن ڈے، بھارتی خواتین اور نکسل تحریک ! 

    Mar 08, 2021
  •  ایک لوہار کی 

    Mar 08, 2021
  • جمہوریت بہترین انتقام 

    Mar 08, 2021
  • خواتین کی تعلیم اور قومی ترقی 

    Mar 08, 2021
  • عطاکیا مجھ کو دردِ الفت

    Mar 08, 2021
  • چیف صاحب عوام کی عدالت میں

    Mar 08, 2021
  • پاک بحریہ ہماری خاموش دفاعی قوت !

    Mar 08, 2021
  • عزم وہمت کے پیکر اورمزدور شاعر احسان دانش 

    Mar 08, 2021
  • 1

    کمشنر راولپنڈی کی فوری توجہ چاہیے

  • 2

    پاکستان برائے فروخت کیوں

  • 3

    گلدستہِ روحانیت کا فیضان 

  • 4

    بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے 

  • 5

    موبائل فونز کے استعمال میں مشکلات

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    احساس

  • 2

    جنت کی نعمتیں

  • 3

    دروغ گوئی سے اجتناب

  • 4

    نماز کی تاکید

  • 5

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 1

    یقین

  • 2

    قسم 

  • 3

     خیانت

  • 4

    دنیا 

  • 5

    قربانیاں

  • 1

    نغمہ

  • 2

    دعا 

  • 3

    زوالِ

  • 4

    دعا 

  • 5

    آشنائی

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    ’’کٹ‘‘ لگانے کا ماحول اور اندھی نفرت و عقیدت 

  • 4

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    فالج کی 9 پیشگی علامات

  • 2

    بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک

  • 3

    کیپٹن ریٹا ئرڈ صفدر کیخلاف کیس میں مریم نواز کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

  • 4

    فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

  • 5

    پاپائے روم کی عراق کے دورے کے دوران ایلن کردی کے والد سے ملاقات

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group