عرصے بعد خوشیاں‘ عوام کے چہروں پر رونقیں لوٹ آئی ہیں: محمد یوسف
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں سابق عالمی سنوکر چیمپئن محمد یوسف کو مدعو کیا گیا۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے بعد خوشیاں اور عوام کے چہروں پر رونقیں لوٹ آئی ہیں، ایسے ایونٹ کیلئے پورا پاکستان خاص طور پر کراچی ترس رہا تھا۔