وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کی اطلاعات پر تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کی اطلاعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ صوبے میں کرونا وائرس کے خلاف تمام احتیاطی اقدامات کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
جام کمال خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تافتان اور دیگر حساس علاقوں میں محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔