اقوام متحد ہ نے شام کے علاقے ادلب میں پرتشدد واقعات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے متحارب دھڑوں سے کہا ہے کہ وہ لڑائی فوری طورپر بند کردیں۔جنیوا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے کہاکہ تقریبا نو سو افراد جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے انتہائی نامساعد حالات میں تازہ ترین لڑائی کے علاقوں سے بھاگ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بچے سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہورہے ہیں۔انہوں نے مخیر اداروں سے اضافی پچاس کروڑ ڈالر کی اپیل کی ہے تاکہ بے گھر افرا دکی ضروریات کو پورا کیاجاسکے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024