سینئروکیل خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ خالد جاوید خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 2 کے تحت جاری کیا گیا ۔ وزارت قانون کی سمری وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس کے ساتھ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی گئی تھی۔ خالد جاوید خان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ واضح رہے کہ خالد جاوید خان اس سے قبل 2018کی نگران حکومت میں بھی اٹارنی جنرل کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ خالد جاوید خان پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں وزیر قانون کے طور پر خدمات انجام دینے والے نبی داد خان (این ڈی خان) کے صاحبزادے ہیں.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38