ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد جاںبحق اور میاں بیوی دوشیزہ سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کندیاں چشمہ روڈ پر مسافر کوچ کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہو گئے جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سرگودھاجوھرآبادروڈپرٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر میں موٹرسائیکل سوار اکبر جان بحق ہوگیا۔?اسی طرح خوشاب سے راولپنڈی روڈ پرٹرک کی موٹر سائیکل کوٹکر میں موٹرسائیکل سوار دوافرادشدیدزخمی ہو گے جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اور سرگودھا خوشاب روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سرگودھا سے خوشاب جانے والا فیکٹری ایریا کا نوجوان یاسین بیوی اور 16 سالہ بیٹی سمیت شدید زخمی ہو گیا۔ جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ سرگودھا سے کوٹ مومن روڈ پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024