مدینہ منورہ میں ایک گاڑی پر فائرنگ کرنے اور اس کے ڈرائیور کو دانستہ طور کچلنے والے سعودی باشندے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ روز جمعے کو دوپہر 12 بجے پولیس کے گشتی دستوں کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی کی پیچھے والی سکرین کو نقصان پہنچا۔بعد ازاں گاڑی کا ڈرائیور جب اتر کر سواری سے باہر آیا تو ملزم نے اس کو اپنی گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی اور فرار ہو گیا۔ بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے طیبہ کے علاقے میں ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا جہاں فائرنگ کرنے والا شخص چھپ گیا تھا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پھر چھاپا مارے جانے پر مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سعودی شہری ہے اور وہ عمر کی چوتھی دہائی میں ہے۔ گرفتاری کے دوران ملزم کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کے تین اہل کار زخمی ہو گئے۔ تینوں اہل کاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا تا کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024