مکرمی : جس طرح آج کل پولیس کے افسران مساجد میں مختلف جرائم کے سدباب کے لئے مختصر لیکچر دے رہے ہیں بالکل اسی طرح فوج, پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی ملک بھر میں ممکنہ دہشت گردی کے نقصانات اور دیگر عوامل پر ہر جمعہ کو لیکچر کا اہتمام کریں اور خطیبوں کو بھی اس موضوع پر اظہار خیال کے بدلے میں سرکاری طور پر مناسب اعزازیہ دیںتاکہ اس مہنگائی کے دو ر میں نہایت قلیل ماہانہ تنخواہوں پر مساجد کے امام اور خطیب کی گذر بسر میں کچھ بہتری آ سکے ۔یاد رہے دہشت گردی کی آگ ہمارے گھروں کے اندر داخل ہورہی ہے اور ہمارے نوجوان اس آگ کا ایندھن بنتے جا رہے ہیں ۔اس لئے امید ہے کہ جس دہشت گردی پر قانوں نافذ کرنے والے ادارے خاصی حد تک پابو پا چک ہیں اس کو سر اٹھانے کا موقع دینے کے بجائے مساجد میں ہر جمعہ کو دہشت گردی کے خلاف لیکچر سلگتی ہوئی دہشت گردی کی رہی سہی چنگاریوں کو ٹھنڈا کر سکتے ہیں ۔(ارشاد علی 03005607303اٹک )
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38