جنسی جرائم کا الزام: سابق امریکی پادری تھیوڈور مک کارک عہدے سے برطرف
ویٹی کن سٹی(آن لائن)سابق امریکی پادری تھیوڈور مک کارک سے بچوں اور بڑوں کے ساتھ جنسی جرائم ثابت ہونے پر رومن کیتھولک پادری ہونے کا عہدہ لے لیا گیا۔ویٹی کن کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس نے فیصلہ کیا ہے کہ مک کارک جو واشنگٹن کے 2001-06کے دوران پادریوں کے سربراہ کے عہدے پر بھی فائز رہے تھے، کے خلاف یہ فیصلہ حتمی ہے۔