بھکھی: معمولی جھگڑے پر فائرنگ کرکے بیوی اور کمسن بیٹی کو قتل کر ڈالا
شیخوپورہ / فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی/ نامہ نگار) تھانہ بھکھی کے علاقہ محلہ فاروقیہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو کمسن بیٹی سمیت قتل کر کے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک اویس کا ایک سال قبل فریحہ سے شادی ہوئی اور فریحہ بی بی اپنی بیٹی کی پیدائش کے 40 روز بعد بچی کو لیکر سسرال آئی تو کسی بات پر میاں بیوی پر پھر جھگڑا ہوگیا جس سے مشتعل ہوکر اویس نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور کمسن بیٹی پر فائرنگ کردی جس سے ماں بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ ملزم قتل کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع پر بھکھی پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادیا ہے۔