پاکستان آرمی کے میجر جنرل ضیاءالرحمن اقوام متحدہ مشن کے فورس کمانڈر مقرر
نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتیریس نے پاکستان آرمی کے میجر جنرل ضیاءالرحمن کو مغربی سہارا (مینورسو) میں ریفرنڈم کےلئے اقوام متحدہ کے مشن کا فورس کمانڈر مقرر کردیا۔ میجر جنرل ضیاءالرحمٰن کو چین کے میجر جنرل ژیاو¿ جن وینگ کی جگہ یہ عہدہ سونپا گیا ہے جن کا اس دورے پر ملازمت کا 17فروری کو خاتمہ ہو گیا۔ وہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔