بھارتیوں کی ذہنی پستی کی انتہا‘ پاکستانیوں کو ہنستا ہوا بھی نہیں دیکھ سکتے
ممبئی (آئی این پی) بھارتیوں کی ذہنی پستی اور گھٹیا پن کھل کر سامنے آنے لگا‘ اب پاکستانیوں کو ہنستا ہوا بھی نہیں دیکھ سکتے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارتی فلم ٹوٹل دھمال کے ہدایت کار اندر کمار نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستان سے متعلق اپنی چھوٹی سوچ منظرعام پر لاتے ہوئے کہا ہم پاکستانیوں کو ہنستا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنی کامیڈی فلم ٹوٹل دھمال کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہم صرف اپنے ملک کے لوگوں کو تفریح فراہم کریں گے۔