گرین ٹائون کے مکینوں کی اپیل
مکرمی! گرین ٹائون کیرکلاں نقشبندی چوک بلاک نمبر 3-4 ڈی ون کے سینکڑوں مکینوں اور تاجروں نے وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے علاقے کا دورہ کریں اور علاقہ میں عرصہ کئی ماہ سے سیوریج کے ناقص ترین نظام کا نوٹس لیں۔ اس وقت ہمارے بلاکوںمیں گٹر ابل رہے ہیں۔ گٹروں کا بدبودار پانی گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا ہے۔ گورنمنٹ سکول کے طلباء بھی اس غلیظ پانی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ بارہا درخواستوں کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی۔ کیا وائس چیئرمین ہماری استدعا پر نوٹس لیں گے؟(محمد سرفراز خان گرین ٹائون لاہور)