قیام پاکستان سے لیکر آج ملک کیخلاف سازشیں جاری ہیں‘ متحد ہونا ہوگا‘ ڈاکٹر یوسف سلیم
کراچی(سٹی ڈیسک)پنجابی قومی تحریک کی مرکزی کابینہ اور مرکزی کونسل کا اجلاس زیر صدارت قائد ڈاکٹر یوسف سلیم پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین چوہدری ارشد، راناسعید، چیئر پرسن ذہین نقوی، چوہدری اشرف، یاسین رند، ممتاز بلوچ ،ملک اسحاق اورعبد اللہ پٹھان نے شرکت کی قائد نے کہا کہ پاکستان کو معرض وجود میں آئے ہوئے ۷۱ سال ہو گئے ہیںپاکستان کے دشمن اس ریاست کو دنیا کے نقشے سے ہٹانے کے لئے مختلف روپ دھار کر اپنی مذموم سازشوں میں لگے ہوئے ہیں یہ ملک پاکستان دوستوں اور اسلام دوستوں نے اللہ کے اور اسکے رسولﷺ کے فرمودات پر عمل کرنے کے لئے حاصل کیا تھا لیکن بد قسمتی سے ملک کی باگ دوڑ ان کے ہاتھ میں آگئی جنہوں نے اسلام اور ملک کی بقا سے زیادہ اپنی کرسیوں کی بقا پر تمام توانائیاں لگادیں اب کچھ لوگ کرسیاں بچانے میں اور کچھ کرسیاں چھیننے میں لگے ہوئے ہیں قائد نے علمائے کرام سے گزارش کی ہے کہ اپنے اپنے حجروں سے نکلیں اور متحد ہو کر کلمہ طیبہ پر متحد ہوجائیں پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی۔