پنجاب پولیس کے سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن کورس کا رزلٹ جاری
لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس کے سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن کورس کا رزلٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ پنجاب پولیس کے 36سب انسپکٹرز نے محکمانہ کورس میں حصہ لیا ہے۔ اے کیکٹیگری حاصل کرنے والوں میں 5 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ اے کیٹیگری حاصل کرنے والوں میں لاہور سے پہلے نمبر پر سابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ محمد اصغر بھٹی اور دوسرے نمبر پر سب انسپکٹر ناصر حمید شامل ہیں ۔ 42 سب انسپکٹرز بی کیٹیگری جبکہ 10سی کیٹیگری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ رحیم یار خان، چنیوٹ، لاہور، میانوالی، سرگودھا، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سب انسپکٹرز نے کورس مکمل کیاہے