دوہری شہریت کیس، الیکشن کمشن کی سندھ ہائیکورٹ سے رحمن ملک کی بریت کالعدم قرار دینے کی استدعا
کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک کی دوہری شہریت کیس میں بریت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل اسلم بھٹہ کو آگاہی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک کی دوہری شہریت کیس میں بریت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں الیکشن کمشن کی جانب سے بتایا گیا کہ 2008 کے انتخابات میں رحمان ملک کی دوہری شہریت چھپانے پر سپریم کورٹ نے کارروائی کا حکم تھا۔ عدالت سے استدعا ہے سیشن عدالت کا رحمان ملک کو دوہری شہریت میں بری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔