شریف فیملی کیخلاف استغاثہ کے گواہوں کے بیان آج ریکارڈ ہونگے
اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج شریف خاندان کے خلاف دائر ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں استغاثہ کے دو گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔احتساب عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کوبھی ریکارڈ سمیت آج طلب کررکھاہے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واجد ضیا پہلی بار نواز شریف کی موجودگی میں عدالت میں آئیں گے، احتساب عدالت میں لگی اسکرینوں پر ویڈیو کی بلاتعطل اسڑیمنگ کو یقینی بنانے کے لیے فائنل ریہرسل بھی کی گئی جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔