ملک بھر میں آئندہ ماہ سے پِٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لٹر اضافے کا امکان
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں آئندہ ماہ سے پِٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اتار چڑھاؤ کا شکار رہی جبکہ تیل کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا۔20 فروری تک درآمد کیے گئے تیل کی قیمت کے حساب سے ملک میں یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔قیمتوں میں حتمی تبدیلی کا فیصلہ 26 فروری تک درآمد کیے گَئے تیل کی قیمتوں کے تحت کیا جائے گا۔