ملتان میٹروبس منصوبہ پر تفصیلات کے حصول کرنے کیلئے گورنر ، وزیر اعلیٰ کو خط
لاہور ( این این آئی) ملتان میٹروبس منصوبہ پر لاگت سمیت دیگر تفصیلات کے حصول کیلئے گورنر ، وزیر اعلیٰ سمیت دیگر کو خط لکھ دیا گیا ۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی طرف سے خط گورنر پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملتان میٹروبس بس میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی،آئین کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات جاننا ہر شہری کا آئینی حق ہے ۔منصوبے پر کل لاگت اور قرضہ سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں ۔