سینیٹ انتخابات الیکشن کمیشن کا امتحان ہے: سراج الحق
پشاور (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات الیکشن کمشنکا امتحان ہے، آج اصطبل کے اصطبل خریدے جا رہے ہیں،سپریم کورٹ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر تو ایکشن لے رہی ہے لیکن حیرت ہے کہ سینٹ انتخابات کے لیے جاری خرید و فروخت سپریم کورٹ کو نظر نہیں آ رہی، برائی نظر آنے کے باوجود خاموشی اختیار کرنا درست نہیں،خوشی ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے یتیم اور نادار جوڑوں کی مدد کی، دلہوں اور دلہنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،میڈیا میں ویسے بھی آج کل شادیوں کا چرچہ ہے، پہلی شادی، دوسری شادی اور تیسری شادی کی بات ہو رہی ہے، ہم نے بھی سوچا کہ کیوںنہ غریب و نادار جوڑوں کی شادیاں کرائیں۔بدھ کو الخدمت فائونڈیشن پشاور کے زیر اہتمام 50یتیم اور غریب بچیوں کی شادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ پاکستان میں پرامن انقلاب کی ضرورت ہے۔