آئی سی سی رینکنگ ، راشد خان دنیا کے سب سے کم عمر عالمی نمبر1بائولر بن گئے
کراچی(اسپورٹس ڈیسک) افغانستان کے راشد خان اور بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمرا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں مشترکہ طور پر دنیا کے نمبر ایک بائولر بن گئے ہیں جس کے ساتھ ہی افغان اسپنر دنیا کے سب سے کم عمر عالمی نمبر ایک بالر بن گئے۔آئی سی سی نے افغانستان اور زمبابوے کے درمیان آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔