یاسر شاہ نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شمولیت کو ہدف بنا لیا
لاہور(اسپورٹس رپورٹر)قومی لیگ سپنر یاسر شاہ نے پی ایس ایل میں بہتر کارکردگی سے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے خواب دیکھنا شروع کر دیئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ی1اسر شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ان کی پوری کوشش ہو گی کہ لاہور قلندرز کیلئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں کیونکہ اس سے ان کے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شمولیت کے مقصد کو تقویت ملے گی۔