پی ایس ایل افتتاحی تقریب کی میزبانی اداکارہ حریم فارو ق کریں گی
کراچی(کلچرل رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور دبئی میں پی ایس ایل کے قمقمے روشن ہونے میں اب صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے جبکہ کھیلوں کی شخصیات سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے ستارے بھی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔اب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا ہے اور معروف اداکارہ حریم فاروق اپنی میزبانی سے اس ایونٹ کو چار چاند لگانے کے لئے بیتاب نظر آتی ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر حریم فاروق کی میزبانی کا اعلان کیا گیا اور اداکارہ نے بھی ویڈیو پیغام میں شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ بڑھانے کی کوشش کی ۔حریم فاروق نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم کی نمائندگی کرنا میرے لئے باعث فخر اور اعزاز کی بات ہوگی۔