عمران کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ضمنی انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت 19مارچ تک ملتوی کر دی اسی روز دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔ عمران خان کی جانب سے ان کے شاہد گوندل پیش ہوئے جنہوں نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ یہ کیس لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوائ ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے دریافت کیا کہ وہاں کب تک کیس کا فیصلہ متوقع ہے جس پر شاہد گوندل نے بتایا کہ وہاں پر ہم نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں اور کیس کی اب سماعت 8مارچ کو ہو ہونی ہے۔ اس پر کمیشن نے سماعت 19مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اسی روز اس کیس کا دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ این اے 120میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن(ر) محمد صفدر اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت بھی 19مارچ تک ملتوی کردی گئی۔