واٹر کمیشن کا دورہ ٹنڈوالہیار ، فلٹر پلانٹس اور تالابوں کا جائزہ لیا
ٹنڈوالہیار (ڈسٹرکٹ رپوٹرر) سپریم کورٹ کے حکم پر صاف پانی کی فراہمی کے لیے تشکیل دی گئی واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائر امیر مسلم ہانی کا واٹر کمیشن کے ممبران ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، چیف انجنئیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ اور دیگر کے ساتھ عمرکوٹ کے فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوںنے عمرکوٹ کے فلٹر پلانٹ اور تالابوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور فلٹر پانی فراہم کرنے کے سلسلے میں مکمل معلومات لیں ، اس موقع پر انہوں نے چیرمین مونسپل کمیٹی عمرکوٹ خالد سراج سومرو سے تالابوں کی صفائی اور صاف ہونے والے پانی سے متعلق معلومات لیں ، اس موقع پر چیرمین مونسپل کمیٹی خالد سراج سومرو نے بتایا کہ یہ منصوبہ 2006 میں منظور اور مکمل 2016 میں ہوا جس پر 650 ملین لاگت آئی اورفلٹر پلانٹ سے عمرکوٹ ٹائون میں روزانہ کی بنیاد پر 33لاکھ 92 ہزار گیلن فلٹر پانی سپلائی کیا جا رہا ہے جبکہ عمرکوٹ ٹائون کے دوسرے علاقوں میں بھی یہ اسکیمیں تقسیم کی گئیں ہیں ، اس موقع پرواٹر کمیشن چیئرمین جسٹس ریٹائر امیر مسلم ہانی کو پبلک ہیلتھ انجنئیر عارف رحیم شیخ نے پانی کی سپلائی کے درپیش مسائلوں سے بتایا کہ تھرواہ سے جو واٹر سپلائی ہے وہ 14کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں بجلی 16 سے اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس سے پانی کی سپلائی بہت زیادہ متاثرہو رہی ہے جس پر واٹر کمیشن چیرمین جسٹس ریٹائر امیر مسلم ہانی نے محکمہ حیسکو کو فوری ہدایت دی کہ اس کا فیڈر فوری تبدیل کیا جائے اور پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے ، اس موقع پر انجنئیر عارف شیخ نے مزید بتایا کہ پہلے کوٹ واہ سے پانی کی فراہمی آتی تھی جو انکروچمنٹ کی وجہ سے سپلائی بند ہو گی ، اس موقع پر چیئرمین واٹر کمیشن نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کو ہدایت دی کہ فوری طور پرصاف پانی کے نالے سے انکروچمنٹ فوری طور پر ختم کروائی جائے اور پانی کی فراہمی کو بحال کیا جائے، انہوںنے چیف انجنئیر پبلک ہیلتھ نفیس احمد شیخ کوتنبیہ کی کہ فلٹر پلانٹ آپ کی زیر نگرانی چلے گا اور اس پلانٹ پر ملازمین کو کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں ، اس موقع پر جسٹس ریٹائر امیر مسلم ہانی نے ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج عمرکوٹ احمد صبا کو ہدایت کی کہ آپ اس فلٹر پلانٹ کی مانیٹرنگ کرنے کے لیے اپنے سول مجسٹریٹ کو پابند بنائیں کہ وہ اس کی مکمل دیکھ بھال اور مکمل رپورٹ ارسال کریں ، انہوںنے مزید کہا کہ دوسرا اضلاع سے یہ فلٹر پلانٹ کی کارکردگی بہت بہتر ہے اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن ، ایس ایس پی عمرکوٹ عثمان اعجاز باجوہ ، سول مجسٹریٹ علی حسن مری ، ایڈیشنل ڈی ایچ او مراد پنھور ، انجنئیر غلام حیدر ، اے ڈی ایل میاں محمد گائو ، سماجی رہنما رسول بخش رحمدانی اور ضلع عمرکوٹ کے دیگر افسران موجود تھے ۔