سوئی سدرن گیس خوردبرد کیس ،نیب کے تفتیشی آفیسرکوتفصیلات پیش کرنے کا حکم
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ میں سوئی سدرن گیس کے پلانٹ میں خورد برد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے نیب کے تفتیشی آفیسرکوآئندہ سماعت پربورڈ کی میٹنگ میں ریفرنس سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں سوئی سدرن گیس کے پلانٹ میں خورد برد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں نیب کے تفتیشی آفیسرکا کہنا تھا کہ29 ستمبر 2017 کو ملزمان کیخلاف انکوائری مکمل کرلی گئی تھی اور چیئرمین نیب کو ریفرنس کیلئے دستاویزات بھی ارسال کردی گئے ہیں۔