ٹھٹھہ: فائرنگ سے ہلاک 3 افراد مقامی قبرستان میں سپردخاک
میرپور ساکرو/ ٹھٹھہ( نامہ نگاران) ٹھٹھہ کے ساحلی شہر سجن واری میں میمن برادری کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 3 افرادعبدالحفیظ، جمیل اور گل محمدمیمن کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا اس سے قبل تینوں لاشوں کو بگھان، گاڑھو اور میرپور ساکرو کے اسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا، میرپور ساکرو اسپتال میں لاشیں رات گئے تک پڑی رہیں بعد میں لاشوں کو سول اسپتال مکلی لایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں، لاشوں کے گھر پہنچنے او ر تدفین کے موقع پر کہرام مچ گیا۔ نوجوانوں کی مائیں بہنیں بے ہوش ہوگئیں بتایا جاتا ہے کہ دو ہفتہ قبل رشتے پر دونوں قریبی رشتے داروں کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا تھا جس نے تین نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔