لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، داعش کے3مبینہ دہشتگرد گرفتار
لاہو ر (آئی این پی)سی ٹی ڈی نے لاہور میں3دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی(کانٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ)نے 3 دہشت گردوں شعیب الرحمان، عبدالرحمان اور عامر سلیم کو گرفتار کرکے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو مغل پورہ سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا اور ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔