کراچی:تین ہٹی پر ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ،پولیس کے حوالے
کراچی( کرائم رپورٹر) تین ہٹی پر ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جب کہ بفرزون میں پولیس افسران کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تین ہٹی پر تین مسلح ملزمان راہگیروں کو لوٹ رگہے تھے کہ لوگ جمع ہوگئے۔ اور ایک ملزم کو پکڑ لیا جب کہ دو ملزمان بھاگ نکلے۔ لوگوں نے پکڑے جانے والے ملزم فیض محمد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا جس کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل اور پستول برآمد ہوا ہے۔ ادھر بفرزون میں اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ پولیس کے سب انسپکٹرقادر کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔