کے الیکٹرک کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی امداد
کراچی(کامرس رپورٹر) کے الیکٹرک نے بلوچستان کے علاقے بیلہ میں زلزلہ زدگان کو امداد فراہم کی۔400 زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔میونسپل کمیٹی بیلہ کے چیف آفیسر مجاہد بلوچ نے کہا کہ’’ ہم کے الیکٹرک کی جانب سے اس صورتحال پر فوری عمل کرنے اور بیلہ کے زلزلہ زدگان کے درمیان غذائی اشیاء کی فراہمی کو سراہتے ہیں۔ ہم دیگر اداروں کو آگے بڑھنے اور بحالی کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک اس غم کی گھڑی میں بیلہ کے عوام کے ساتھ ہے۔