پاکستان کیساتھ سیاحت کے فروغ میں امریکہ رکاوٹ ہے: ایرانی عہدیدار
اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈاکٹر محمد عجم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت کے فروغ میں امریکہ رکاوٹ ہے۔ امریکہ، برطانیہ کے علاوہ پاکستانی ان 7 ممالک میں شامل ہں جنہیں ایران پہنچنے پر ویزا نہیں دیا جاتا۔ اکثر ممالک کے لئے ایران کی ویزا پالیسی نرم ہے، ہمیں خدشہ ہے پاکستان سے دہشتگرد داخل ہو سکتے ہیں اس لئے ایران پہنچنے پر پاکستانی شہریوں کو ویزا نہیں دیا جاتا۔ پاکستان دوست ملک ہے پاکستانی سیاحوں کو مزید سہولتیں دینے کیلئے بات چیت جاری رہے۔ سیاحوں کیلئے ویزا کے عمل کو نرم کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ہمیں یقین ہے ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے فروغ میں امریکہ رکاوٹ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2014-15ء کے دوران 50 لاکھ پاکستانیوں نے ایران کا وزٹ کیا تھا۔