سٹاک مارکیٹ: مندا برقرار‘100 انڈیکس تین نفسیاتی حدوں سے کم ہو کر 42919 پوائنٹس پر بند
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 375.17 پوائنٹس کی کمی سے 42919.78 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 49 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار 471 روپے کی کمی ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں 73 کروڑ1 لاکھ 90 ہزار 80 روپے کا اضافہ رونماء ہوا۔ اسی طرح خرید و فروخت میںایک کروڑ 83 لاکھ 56 ہزار 560 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری کے تیسرے روز بدھ کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سیاسی کشمکش اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے پر سرمایہ کاری میں محتاط رویہ اختیار کیا جس کے باعث پی ایس ایکس میںمندی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 375.17 پوائنٹس کی کمی سے 43200، 43100 اور 43000 کی تین بالائی نفسیاتی حدوں سے کم ہوکر 42919.78 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی266.87 پوائنٹس کی کمی سے 21407.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 162.66 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 574.63 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 336.31 پوائنٹس کی کمی سے 17002.76 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 194.65 پوائنٹس کی مندی سے 19484.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس- کے ایم آئی انڈیکس 116.12 پوائنٹس کی کمی سے 21130.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 156 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 177 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 18 کروڑ 80 لاکھ 66 ہزار 310 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 51 کروڑ 91 لاکھ 42 ہزار 836 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 89 کھرب 72 ارب 31 کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار 270 روپے سے گھٹ کر 89 کھرب 23 ارب 16 کروڑ 75 لاکھ 58 ہزار 799 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 80 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 9 کروڑ 19 لاکھ 34 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہوا۔