نیسپاک نے 409 میگا واٹ ٹور کیمپ گو ڈوبار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جیت لیا
لاہور (خبر نگار) بجلی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیسپاک نے مسابقتی بنیاد پر 409 میگا واٹ ٹور کیمپ گو ڈوبار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جیت لیا ہے حالیہ بجلی بحران کے پیش نظر یہ ایک اہم پیش رفت ہے یہ منصوبہ خیبر پختونخواہ کی ڈسٹرکٹ چترال میں دو سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا جبکہ دیگر فروں میں جرمنی کی جی ایم بی ایچ فچٹنر اور ٹی آر ایس پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور شامل ہیں جبکہ پختونخواہ انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اس منصوبے کی کلائنٹ ہے نیسپاک مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ایم حیات اور پراجیکٹ منیجر ظفر امان نے معاہدے پر دستخط کیلئے پشاور میں ہونے والی تقریب میں کمپنی کی نمائندگی کی۔