آج عدلیہ آزاد ہے چیف جسٹس کے اقدامات قابل ستائش ہیں ، ناصر شاہ
سکھر( حبیب شیخ) صوبائی وزیر اطلاعات سند ھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا حق پر ہوگا آج کی عدلیہ آزاد ہے۔ نواز شریف آج کی عدلیہ کو اپنے دو رکی عدلیہ سمجھتے ہیں۔ جب کچھ جج ڈیڈکشن پر فیصلے دیتے تھے۔ آج کے دور میں نواز شریف کا جج پر الزام لگانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ سکھر پریس کلب میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عاصمہ جہانگیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہاکہ نواز شریف اپنے بیانات سے اداروںمیں ٹکرائو پید اکیا ہے چیف جسٹس پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ خاص طو رپر عدلیہ کی بہتری کے اقدام جناح اسپتال کراچی کی کارکردگی بہتر ہونے پر کچھ شعبوں کی مدد کے لئے اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے دینا اچھا عمل ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ اب منتشر قومی موومنٹ بن گئی ہے۔ کا انتشار کا فائدہ آئندہ الیکشن میں پی پی کو ہوگا۔ ایم کیو ایم کے 35-36 ممبر ہیں سینیٹ کی ایک سیٹ کے لئے 21 ممبر کے ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے مگر انتشار سے لگتا ہے کہ وہ سینیٹ کی ایک سیٹ بھی نہیں لے سکیں گے۔