واٹر کمیشن نے آر او پلانٹ کمپنی پاک ارسز کے سی ای او کو طلب کرلیا
کراچی( سالک مجید) سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرانے کے لئے واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ محمد وسیم سمیت مختلف محکموں کے انتظا می سربراہان اور چیئرمین ٹاسک فورس مصطفی جمال اور صوبے میںآر او پلانٹ لگانے والی بڑی کمپنی پاک ارسز کے سی ای او ارشا د الدین کو ہفتے کے رو زطلب کرلیا ہے واٹر کمیشن 24ستمبر کو مختلف اضلاع میں اپنے دوروں کے د وران سامنے آنے والی شکایات پر سماعت کریں گے اور التواء کا شکار واٹر سپلائی اسکیموں او ر بند آر او پلانٹس کو چلوانے کیلئے درپیش مشکلات کا جائزہ لیا جائے گا۔ واٹر کمیشن کے سربراہ نے مٹھی، تھرپارکر میں واٹر سپلائی اسکیم نمبر2008 سمیت دیگر اسکیموں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ مذکورہ اسکیم پر کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے گزشتہ 3 سال کے دوران محض 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے جب کہ یہ 24 سال کی منظور شدہ اسکیم ہے واٹر کمیشن کے سربراہ نے اپنے د ورے کے دوران اس بات پربرہمی کا اظہار کیا کہ کیا کوئی اسکیم دس سال تک یونہی چلتی رہے گی اس کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے لہذا تفصیلی ریکارڈ ہفتے کے روز پیش کیا جائے ۔ واٹر کمیشن نے تھر میں 100 سے زائد بند آر او پلانٹس کو چلانے میں درپیش مشکلات کے بارے میں کمپنی کو موقف پیش کرنے کی ہدایت کی۔ جب کہ کمپنی نے چھاچھرو کے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے روزانہ سپلائی 75 ہزار گیلن یومیہ بڑھا کر ایک لاکھ 25 ہزا ر گیلن کرنے کی پیش کش کی ہے جسے واٹر کمیشن کی کارروائی کا حصہ بنایا گیا ہے۔